روسی سوفٹ ڈرنک نے کوکا کولا کی تاریخی فروخت کو پیچھے چھوڑ دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی نیوز ویب سائٹ RBK نے جمعرات کو NielsenIQ کے ایک مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ روسی سافٹ ڈرنکس برانڈ ڈوبری نے جنوری-اگست 2023 میں مقامی مارکیٹ میں فروخت میں کوکا کولا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ڈوبری کولا برانڈ ان فیکٹریوں میں تیار کیا جاتا ہے جہاں اس سے قبل Coca-Cola تیار کی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق روسی ساختہ ڈوبری سوفٹ ڈرنک برانڈ 50 مقبول ترین FMCG (فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز) برانڈز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آیا۔ پہلے آٹھ مہینوں کے نتائج کی بنیاد پر FMCG مارکیٹ میں کل فروخت میں برانڈ کا حصہ % 1.2ہے۔

Advertisement

اسٹڈی کے مطابق اس سے قبل اصل کوکا کولا نے متوازی درآمدات کے ذریعے منظور شدہ ملک میں بھرپور فروخت کے باوجود روس کے ٹاپ 50 برانڈز میں جگہ نہیں بنائی تھی۔

یاد رہے کوکا کولا نے یوکرین سے متعلق پابندیوں کے دوران مغربی برانڈز کے روس چھوڑنے کی مہم میں شامل ہوتے ہوئے، گزشتہ مارچ میں روس میں کاروبار کو معطل کرنے کے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی کمپنی نے روس میں 10 فیکٹریاں چلائی تھیں، جو مقامی برانڈز کے ساتھ مل کر فانٹا، سپرائٹ اور شوپپس سمیت سافٹ ڈرنکس تیار کرتی تھیں۔