اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین سے لڑائی میں طالبان مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہیں, روس

Russian presidential envoy to Afghanistan Zamir Kabulov

یوکرین سے لڑائی میں طالبان مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہیں, روس

ماسکو (صداۓ روس)
افغانستان کے لیے روس کے خصوصی صدارتی نمائندے ضمیر کابلوف، جو وزارت خارجہ کے دوسرے ایشیائی شعبے کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، نے کہا کہ طالبان تحریک کے نمائندے یوکرین کے تنازع پر روس کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔سفارت کار نے سولوویف لائیو ٹی وی نشریات کے دوران کہا کہ وہ واضح طور پر یوکرائنی بحران پر روس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ اس عمل کی بنیادی وجوہات اور نتائج کو سمجھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فوجی مہم میں وہ ہمارے ساتھ ہیں. ایلچی نے نشاندہی کی کہ طالبان نے مختلف ملاقاتوں کے دوران ان کے اور کابل میں روسی سفیر پر یہ موقف واضح کیا ہے۔

Share it :
Translate »