اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرینی صدر نے امریکی میڈیا پر جھوٹ بولنے کا الزام لگا دیا

Vladimir Zelensky

یوکرینی صدر نے امریکی میڈیا پر جھوٹ بولنے کا الزام لگا دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے وال سٹریٹ جرنل کی جنگ میں یوکرینی فوجیوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ کو جعلی خبر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے منگل کو وال سٹریٹ جرنل نے لکھا کہ لگ بھگ 80,000 یوکرینی فوجی ہلاک اور 400,000 کے قریب زخمی ہوئے۔ امریکی جریدے نے اس معاملے سے واقف نامعلوم ذرائع سے “ایک خفیہ یوکرائنی فوجیوں کی ہلاکت کے تخمینہ” کا حوالہ دیا۔

رپورٹرز نے جمعہ کے روز زیلنسکی سے ڈبلیو ایس جے کے اندازے پر تبصرہ کرنے کو کہا کہ کیا واقعی 80,000 یوکرینی فوجی ہلاک کر ہو چکے ہیں ؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹ ہے، اصل اعداد و شمار اس سے بہت کم ہیں جو شائع ہوئے ہیں۔ اگرچہ کیف جانی نقصانات کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹ فراہم نہیں کرتا ہے، لیکن کمانڈروں اور باقاعدہ فوجیوں نے بار بار میدان جنگ میں بھاری نقصانات کا اعتراف کیا ہے، خاص طور پر 2023 کی ناکام جوابی کارروائی اور دونباس میں حالیہ لڑائی کے دوران یوکرین کی فوج کی بڑی تعداد ماری جا چکی ہے.

Share it :
Translate »