ہومانٹرنیشنلامریکہ نے قطر کوغیر نیٹو اتحادی ملک کا درجہ دے دیا

امریکہ نے قطر کوغیر نیٹو اتحادی ملک کا درجہ دے دیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے قطر کوغیر نیٹو اتحادی ملک کا درجہ دے دیا ہے. امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ملاقات میں قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ بائیڈن نے قطر کو ایک ‘اچھا دوست اور بھروسے مند شریک کار’ بھی قرار دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں ملاقات ہوئی۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ واشنگٹن اور دوحہ کے درمیان شراکت کو مزید وسعت دیتے ہوئے قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی کانگریس کو جلد ہی اس حوالے سے مطلع کریں گے۔ گو کہ غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دیا جانا بڑی حد تک علامتی نوعیت کا ہے تاہم یہ قطر کی جانب سے اس تعاون کے لیے واشنگٹن کی ممنونیت کا اظہار بھی ہے جو اس نے افغانستان سے امریکا کے انخلاء نیز گزشتہ برس غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ کو ختم کرانے میں کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل