امریکہ کا یوکرین میں میزائل نصب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں, بائیڈن

امریکہ کا یوکرین میں میزائل نصب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں, بائیڈن

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کی سرزمین پر کوئی میزائل نصب نہیں کیا ہے اور مستقبل میں وہاں میزائل لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ نہ تو امریکہ اور نہ ہی نیٹو کے یوکرین میں میزائل ہیں، اور نہ ہی آئندہ بھی ہمارا وہاں کسی قسم کا کوئی میزائل لگانے کا منصوبہ ہے۔ صدر نے کہا کہ ہم روس کے لوگوں کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں اور نہ ہی ہم روس کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتے.

یاد رہے 26 جنوری کو امریکہ اور نیٹو نے ماسکو کی حفاظتی ضمانتوں پر روس کو تحریری جوابات سونپے۔ امریکی فریق نے درخواست کی کہ دستاویزات کو عام نہ کیا جائے، حالانکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ان کی بنیادی دفعات کو خود آشکار کیا تھا۔ ان بیانات کے مطابق مغرب نے روس کے اہم اقدامات پر کوئی رعایت نہیں کی بلکہ مزید مذاکرات کے لیے نشاندہی کی ہے۔

Advertisement

پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ امریکہ اور نیٹو کی جانب سے روس کی سلامتی کی طویل مدتی قانونی طور پر پابند ضمانتوں کی تجاویز پر ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔