دنیا کو امریکہ کی نہیں روس کی ضرورت ہے، روسی صدر

Putin Putin

دنیا کو امریکہ کی نہیں روس کی ضرورت ہے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو والڈائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو روس کی ضرورت ہے اور اس کے بارے میں واشنگٹن یا برسلز کچھ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی محض تاریخ کے مارچ کے خلاف جانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی تسلط پسندانہ خواہشات پر عمل پیرا ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ آج بین الاقوامی سیاست کا بہاؤ مغرب کی خواہشات کے خلاف چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا مٹتی ہوئی بالادستی کی دنیا سے ایک بڑھتی ہوئی کثیر قطبیت کی طرف تیزی سے جا رہی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ پرانے طاغوت جو دنیا پر حکمرانی کرنے کے عادی ہو چکے تھے جیسا کہ وہ نوآبادیاتی دور میں کرتے تھے اب ان کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ صدر پوتن نے یہ بھی متنبہ کیا کہ مغرب کے اپنے استثنیٰ کے بارے میں عقائد ممکنہ طور پر عالمی المیے کا باعث بن سکتے ہیں۔ صدر نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے روس کو سٹریٹجک شکست دینے کے خواب جو کہ سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ملک ہے، مغربی سیاست دانوں کی لاپرواہی کو ظاہر کرتا ہے.

Advertisement

صدر پوتن نے کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ اگر بین الاقوامی تعلقات کی اخلاقی اور قانونی بنیادیں تباہ ہو جائیں تو جوہری ہتھیار استعمال نہیں ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مغرب کی جانب سے طاقت کے استعمال کے ذریعے اپنی دھونس برقرار رکھنے کی کوششیں صرف عالمی عدم استحکام، کشیدگی، ہلاکتوں اور تباہی کا باعث بنیں گی۔