اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

دنیا کا مشہور ترین “سیبر ٹوتھ” بلیوں کا بادشاہ، لیکن آج کا دانتوں کا چیمپیئن

Smilodon

دنیا کا مشہور ترین “سیبر ٹوتھ” بلیوں کا بادشاہ، لیکن آج کا دانتوں کا چیمپیئن

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
دنیا بھر میں معدوم جانوروں کی تاریخ میں سب سے مشہور “سیبر ٹوتھ” بلی سمائلودون کو مانا جاتا ہے، جسے اپنے لمبے خنجری دانتوں کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل ہے۔ یہ دیو ہیکل شکاری بلی اپنے زمانے کا سب سے طاقتور گوشت خور مانا جاتا ہے، جس کا وزن 400 کلوگرام تک جا پہنچتا تھا۔ سمائلودون جیسے دانتوں والے جانور آج کی دنیا میں ناپید ہو چکے ہیں، لہٰذا ان کا موازنہ صرف ان جانوروں سے ممکن ہے جو آج بھی بڑے اور خاص دانتوں کے مالک ہیں۔ اسی سلسلے میں ماہرین کا دھیان کلاؤڈڈ لیپرڈ کی جانب گیا ہے، جو اگرچہ وزن میں محض 25 کلوگرام اور قد میں صرف 55 سینٹی میٹر کا ہوتا ہے، لیکن اس کے دانت اپنی جسامت کے لحاظ سے دنیا کے تمام زندہ بلی نما جانوروں میں سب سے لمبے ہیں۔ اگرچہ کلاؤڈڈ لیپرڈ کے دانت سمائلودون جیسے خنجر نما نہیں ہوتے، مگر ان کی ساخت اور تناسب حیرت انگیز طور پر غیر معمولی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سائنس دان اسے آج کے دور کا دانتوں کا چیمپیئن مانتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اگرچہ کلاؤڈڈ لیپرڈ جسمانی طور پر چھوٹا ہے، لیکن شکار پر حملے کی صلاحیت میں یہ کسی سے کم نہیں۔ درختوں پر پھرتی سے چڑھنے، خاموشی سے شکار تک پہنچنے، اور اپنے طاقتور جبڑوں سے شکار کو دبوچنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ دوسری جانب، سمائلودون جیسے معدوم جانور ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ قدیم ادوار میں شکاری بلیوں کی دنیا کتنی متنوع اور مہلک تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی قلت نے ان دیو ہیکل بلیوں کو زمین سے مٹا دیا، جبکہ آج کا چھوٹا لیکن مہلک کلاؤڈڈ لیپرڈ اب بھی جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلات میں زندہ ہے، اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

Share it :