اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

افغانستان کے خلاف میچ میں بھی شبمن گل کاسکواڈ میں نہ ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے دوسرے میچ میں بھی بھارتی بیٹر شبمن گل کے میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں بھی بھارتی بیٹر شبمن گل کے نہ کھیلنےکا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شبمن گل ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر کریں گے، شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں مزید آرام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈینگی بخار کی وجہ سے شبمن گل آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ 11 اکتوبر کو دہلی میں شیڈولڈ ہے۔

Share it :
Translate »