اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

مون سون سسٹم سندھ میں داخل، بیشتر شہروں میں تیز بارش

سندھ کے بیشتر شہروں میں رات سے تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مون سون کا تیسرا اسپیل سندھ پر اثر انداز ہونا شروع ہو گیا ہے اور رات سے ہی سندھ کے بیشتر شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش برسانے والے تیسرے مون سون سسٹم نے کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، تھرپارکر، میرپورخاص، ٹنڈو آدم، ہالہ، سعیدآباد اور شہدادپور سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش برسائی۔

جبکہ ملتان شہر اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی مکانات میں داخل ہوگیا ہے۔

Share it :
Translate »