ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بوسنیا ہرزیگووینا میں یورپی یونین فورس (یوفور) سے تعلق رکھنے والا ایک ہیلی کاپٹر برچکو شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
کلکس نیوز پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کوئی عام شہری زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔