اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پنجاب میں سرکاری پانی چوری کرنے والے افراد کیخلاف گھیرا تنگ

Punjab Canal

پنجاب میں سرکاری پانی چوری کرنے والے افراد کیخلاف گھیرا تنگ

اسلام آباد (صداۓ روس)
مظفرگڑھ کی نہروں سے مختلف علاقوں میں پانی چوری کی عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سرکاری پانی چوری کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کے معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے۔پولیس نے مظفرگڑھ. تھانہ روہیلانوالی اور خان گڑھ کی حدود میں 17 افراد کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد نہروں پر کٹ لگا کر پانی چوری کر رہے تھے،تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں 10 جبکہ خان گڑھ میں 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ پانی چوری کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیا،پانی چوری سے متاثرہ کسانوں نے ڈپٹی کمشنر سے مزید تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share it :