غزہ کی پٹی سے روسی شہریوں کا انخلا یقینی بنانا ہے، روس
ماسکو (صداۓ روس)
اسرائیل میں روس کے سفیر اناتولی وکٹروف نے چینل ون پر کہا کہ روس غزہ کی پٹی سے روسی شہریوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ سفارت کار نے کہا کہ ہم ابتدائی طور پر غزہ کی پٹی سے روسی شہریوں کو نکالنے کے امکان پر کام کر رہے ہیں اور ہم تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خالصتاً ابتدائی انداز کی جدوجہد کر رہے ہیں. اناتولی وکٹروف کے مطابق اس وقت ہنگامی طور پر روسی شہریوں کو غزہ کی پٹی سے فوری نکالنے اور انہیں کسی تیسرے ملک بھیجنے کا سوال ہے جہاں روسی طیارے بھیجے جائیں گے.
روسی سفیر کا کہنا تھا کہ میں تل ابیب سے روس کے لیے باہر جانے والی پروازوں کو شروع کرنے کے امکان کو مسترد نہیں کرتا. انھوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس یہ معلومات تھیں کہ موجودہ اسرائیلی فضائی کمپنی کے علاوہ (جو ماسکو اور تل ابیب کے درمیان باقاعدگی سے پروازیں چلاتی ہے) دو روسی وہ کمپنیاں ہیں جو ہنگامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہی ہیں۔