اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاک ترکیہ تجارتی معاہدہ، ترک وزیر تجارت پاکستان پہنچ گئے

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر باقاعدہ دستخط آج ہوں گے۔

ترجمان وزرات تجارت کا کہنا ہے کہ ترک وزیر تجارت ڈاکٹر محمد ایم یوایس دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترک وزیر تجارت ترجیحی تجارتی معاہدے کی تقریب کیلئے پاکستان پہنچےہیں۔

ذرائع کے مطابق تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

Share it :