ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان مجوزہ سہ فریقی ملاقات تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی۔
ماؤ ننگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کی یہ ملاقات رواں ہفتے چین کے شہر شین ژین میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اپیک) سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین، روس اور امریکا کے سربراہان کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ سہ فریقی ملاقات ہوگی، جو ایک غیر معمولی اور تاریخی پیش رفت کی حیثیت رکھتی ہے۔