روس کی جانب ے دنیا کو تیل فراہم کرنے کا خیرمقدم کرتا ہوں , ٹرمپ

Trump Trump

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ڈیزل ایندھن کی فراہمی کے معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کی جانب سے دنیا کو تیل فراہم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مشی گن روانہ ہونے سے قبل اینڈریوز ایئر فورس بیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: “انہوں نے ہمیں تیل نہیں دیا؛ انہوں نے تیل دنیا کو دیا، اور یہ بہت اچھی بات تھی۔ روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نووک نے اس سے قبل کہا تھا کہ ڈیزل معاہدے کے تحت روس امریکہ کو اتنا ڈیزل ایندھن فراہم کرنے کو تیار ہے جتنی اسے ضرورت ہو۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 9 اکتوبر کو ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں دیگر امور کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی۔ روسی صدر نے کہا تھا کہ ماسکو نے امریکہ اور عالمی منڈیوں کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کی اپنی آمادگی کا اعادہ کیا ہے۔