ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روسی صدر پوتن اور یوکرینی صدر زیلنسکی حقیقی طور پر امن معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں تو دونوں کو زمین دینے کے حوالے سے رعایتیں دینی ہوں گی۔ کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور صدر پوتن بھی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، مگر دونوں رعایت دینے پر آمادہ نہیں۔
ایک صحافی کی جانب سے روس کی جانب سے یوکرین کی قبضہ کی گئی زمین واپس دینے کے بارے میں تحفظات کے جواب میں صدر ٹرمپ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ جلد ہی کوئی پیش رفت ہوگی اور کہا کہ جنگ کا حل توقع سے کہیں زیادہ قریب ہے۔
یاد رہے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے 27 جولائی کو کہا تھا کہ روس امریکا سے انکوریج سمٹ میں طے پانے والے معاہدات کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق صدر پوتن نے یوکرین سے متعلق اپنی تمام تجاویز پہلے ہی بیان کر دی ہیں اور کیف حکومت کو معلوم ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔