ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ جلد ٹیلیفونک بات چیت کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے امریکی صدر سے پوچھا کہ کیا انہوں نے صدر پوتن سے بات کی ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر کے ساتھ میری ایک کال شیڈول ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ گفتگو کب ہوگی تو انہوں نے جواب دیا: بہت جلد۔