ٹرمپ کا تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے پر رضامندی کا اظہار

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ملک کے قوانین کو تبدیل کر کے انہیں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی تو وہ خوش ہوں گے۔ انہوں نے جنوبی کیرولینا کے شہر مرٹل بیچ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوانین اور ضوابط کے مطابق انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن اگر اسے تبدیل کر دیا گیا تو وہ بہت خوش ہوں گے۔

قانون کے مطابق ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت جنوری 2029 میں ختم ہوگی۔ امریکی آئین کی 22ویں ترمیم، جو 1951 میں منظور ہوئی، صدر کو دو مدتوں تک محدود رکھتی ہے۔ تاہم موجودہ امریکی صدر نے تیسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب کی کئی بار تجویز کی ہے۔ ٹرمپ نے نومبر 2024 میں ڈیموکریٹک امیدوار کمالا ہیرس کو شکست دے کر دوسری بار صدارت جیتی تھی، جبکہ انہوں نے پہلی مدت 2017 سے 2021 تک خدمات انجام دیں۔