خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

یوکرین کو مزید ہتھیار دیں گے، مگر اس کے پیسے یورپی یونین دے گی ، ٹرمپ

Trump

یوکرین کو مزید ہتھیار دیں گے، مگر اس کے پیسے یورپی یونین دے گی ، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو مزید جدید ہتھیار فراہم کرے گا، جن میں پیٹریاٹ میزائل بھی شامل ہیں، تاہم ان کا مکمل خرچ یورپی یونین برداشت کرے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہم انہیں جدید فوجی ساز و سامان فراہم کرنے جا رہے ہیں، لیکن وہ اس کا 100 فیصد معاوضہ ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے 14 جولائی کو واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں زیر بحث آئے گا۔ جب ان سے پیٹریاٹ میزائلوں کی ممکنہ فراہمی کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ کا کہنا تھا میں نے ابھی تعداد پر حتمی فیصلہ نہیں کیا، لیکن انہیں کچھ میزائل ضرور ملیں گے کیونکہ انہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔ لیکن اس کا خرچ یورپی یونین ادا کرے گی۔ ہم کچھ نہیں دیں گے، لیکن یہ ہمارے لیے ایک کاروبار ہوگا، ہم انہیں پیٹریاٹ بھیجیں گے۔‘‘

خبری ویب سائٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے وعدہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر دس پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز بھیجیں گے اور دیگر ذرائع سے بھی فراہمی کے لیے مدد فراہم کریں گے۔ اس سے قبل 2 جولائی کو نیویارک ٹائمز نے خبر دی تھی کہ امریکہ پیٹریاٹ میزائل، راکٹ، ہیلفائر میزائل، اسٹنگر دفاعی نظام اور دیگر ہتھیاروں کی سپلائی عارضی طور پر معطل کر رہا ہے۔ اس پر یوکرین نے کیف میں امریکی ناظم الامور جان گنکل کو طلب کیا، جبکہ صدر زیلنسکی نے اس پر یورپ کی بے بسی کا اظہار کیا۔ 3 جولائی کو صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ یوکرین کو عسکری امداد فراہم کر رہا ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ امریکہ کو بھی اپنے لیے ہتھیار درکار ہیں۔ 7 جولائی کو ٹرمپ نے یوکرین کو عسکری ساز و سامان کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 10 جولائی کو وضاحت کی کہ کانگریس کی منظور کردہ شیڈول کے مطابق یوکرین کو امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور یہ سلسلہ کبھی مکمل طور پر معطل نہیں ہوا تھا۔

شئیر کریں: ۔