اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ٹرمپ کی بریکس ممالک کو دھمکی” بریکس ممالک پر 10 فیصد ٹیکس لگے گا

Donald Trump

ٹرمپ کی بریکس ممالک کو دھمکی” بریکس ممالک پر 10 فیصد ٹیکس لگے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس اتحاد سے وابستہ ممالک کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک بریکس کے ساتھ خود کو منسلک کرے گا، اس پر امریکہ 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیکس (ڈیوٹی) عائد کرے گا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب برکس اتحاد تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے اور دنیا بھر میں امریکی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا جو ملک برکس سے جڑنے کی کوشش کرے گا، وہ اینٹی-امریکن پالیسی اختیار کر رہا ہے۔ ہم ان پر 10 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فروری میں ٹرمپ نے برکس اتحاد کو “مردہ” قرار دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ جو ممالک “ڈالر سے کھیلیں گے” اُن پر 100 فیصد تک درآمدی ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کا حالیہ بیان اس پس منظر میں آیا ہے جب برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک امریکہ اور یورپ کے غلبے سے نکل کر باہمی تجارت میں قومی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔ برکس اتحاد اب عالمی معیشت میں ایک بڑے متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے، جس میں چین، روس، بھارت، برازیل، جنوبی افریقہ، ایران، متحدہ عرب امارات، مصر اور دیگر اہم ممالک شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ دھمکی برکس کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور امریکی اثر و رسوخ میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ امریکہ اب اس اتحاد کو اپنے اقتصادی مفادات کے لیے خطرہ سمجھ رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ڈالر کے عالمی غلبے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

Share it :