اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اگر امریکی صدر بنا تو صدر پوتن سے اچھے تعلقات ہوں گے، ٹرمپ

Rissian President Vladimir Putin and US former leader Donald Trump

اگر امریکی صدر بنا تو صدر پوتن سے دوبارہ اچھے تعلقات ہوں گے، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگر وہ آئندہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک بار پھر اچھے تعلقات ہوں گے۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نشر ہونے والے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ میں ہمیشہ صدر پوتن کے ساتھ بہت اچھی طرح سے ملا ہوں، اور انہوں نے بھی میرا احترام کیا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہو کر روسی صدر سے اچھے تعلقات استوار کریں گے. ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین اور غزہ کی پٹی میں تنازعات پیدا ہی نہ ہوتے۔

واضح رہے امریکی صدارتی انتخابات رواں برس 5 نومبر کو ہونے والے ہیں۔ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو انتخابات میں ڈیموکریٹس کی نمائندگی کرنا تھی لیکن انہوں نے اپنے پیشرو ریپبلکن کے ساتھ جون میں ہونے والے مباحثے میں اپنی خراب کارکردگی کے بعد اپنی پارٹی کی طرف سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا۔

Share it :