اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ٹرمپ، زیلنسکی کو نہیں بچائیں گے، مسلمان روسی جنرل کا بیان

Major General Apti Alaudinov

ٹرمپ، زیلنسکی کو نہیں بچائیں گے، مسلمان روسی جنرل کا بیان

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارتِ دفاع کے تحت “اخمات” اسپیشل فورسز کے کمانڈر اور روسی فوج کے مرکزی عسکری و سیاسی شعبے کے ڈپٹی سربراہ، میجر جنرل اپتی الاودینوف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو نہیں بچائیں گے، کیونکہ زیلنسکی نے بہت زیادہ غلطیاں کی ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی تاس کو دیے گئے انٹرویو میں الاودینوف نے کہا: “مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ زیلنسکی کو بچائیں گے، کیونکہ زیلنسکی نے اتنی زیادہ غلطیاں کی ہیں کہ ٹرمپ کے لیے اس کا ساتھ دینا ممکن نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ان افراد سے اپنے اہداف حاصل کرنا جانتے ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے لیے یہ اہم نہیں کہ وہ کل کیا کہہ چکے ہیں؛ وہ اپنا وعدہ واپس لے سکتے ہیں، نیا وعدہ دے سکتے ہیں اور پھر اپنی حکمت عملی بھی بدل سکتے ہیں۔

میجر جنرل الاودینوف نے زور دیتے ہوئے کہا: “ہمیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ روس کا واحد سچا دوست خود روس ہے۔ باقی سب وقتی یا مفاداتی دوست ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہر سیاسی کھیل میں اپنا جداگانہ کردار ادا کرنا ہوگا اور ہر میدان میں فتح حاصل کرنی ہوگی، لیکن یہ کامیابی صرف ریاست کے مفاد میں ہونی چاہیے، نہ کہ دوسروں سے بہتر تعلقات قائم رکھنے کے لیے۔ انہوں نے آخر میں کہا ہمارے دو ہی حقیقی اتحادی ہیں: ہماری فوج اور بحریہ۔

Share it :