ترکیہ ایرانی بحران میں گھسنے سے بچنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، ایردوان

Turkish President Recep Tayyip Erdogan Turkish President Recep Tayyip Erdogan

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے رمضان المبارک کے روایتی افطار ڈنر کے موقع پر کہا ہے کہ ترکیہ تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ایرانی بحران میں گھسنے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ “ہم اپنے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے کسی بھی خطرے کے خلاف ضروری حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں جیسا کہ گزشتہ رات ہوا”۔ انہوں نے اس واقعے کا حوالہ دیا جس میں ایران سے داغی گئی ایک میزائل کو ترک فضائی حدود میں مار گرایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارا بنیادی کام اپنے ملک کو اس آگ کے جال سے محفوظ رکھنا ہے”۔ ترکی کی وزارت دفاع نے جمعہ کو اعلان کیا کہ بحیرہ روم میں نیٹو افواج نے ایران سے داغی گئی ایک میزائل کو تباہ کر دیا جو ترک جمہوریہ کی فضائی حدود میں داخل ہو گئی تھی۔ یہ 4 مارچ سے اب تک کا تیسرا ایسا واقعہ ہے۔