انٹرنیشنل
ترک صدر کی طعبیت کے حوالے سے اہم خبر

ماسکو (صدائے روس) ایک طرف سوشل میڈیا پر ترکی کے صدر طیب اردوغان کو زہر دیئے جانے کی جھوٹی خبر پر بھرپور دعائیہ سلسلہ جاری ہے، جب کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے ائی ہیں جب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران بیمار طعبیت خراب ہونے کے بعد انتخابی مہم معطل کر دی تھی۔
نشریات کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ترکی سے باہر کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ صدر اردوغان کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان کے کمیونیکیشن ز کے سربراہ فرحتین التون نے سوشل میڈیا پر صدر کی صحت کے حوالے سے ’ایسے بے بنیاد دعووں کو واضح طور پر مسترد کیا‘ اور ان الزامات کو پھیلانے والے اکاؤنٹس کی سکرین شاٹس ٹوئٹ کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کوئی بھی غلط معلومات اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتی کہ ترک عوام اپنے رہنما کے ساتھ کھڑے ہیں اور @RTErdogan اور ان کی ’اے کے‘ پارٹی 14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے لیے تیار ہے۔’ اور ان کو ہلکا زکام ہے وہ روبصحت ہیں
رجب طیب اردوغان گزشتہ 21 سال سے اقتدار میں ہیں اور اس سے قبل بھی ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران بیمار پڑ چکے ہیں۔
دوسری طرف ترک رہنما کے دفتر نے بتایا ہے کہ ترک اور روس کے صدور رجب طیب اردگان اور ولادیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یوکرین کی صورتحال اور اناج کے معاہدے پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا۔
انٹرنیشنل
ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا