متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں اپنا سفیر بھیجنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے ایران میں اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران میں یو اے ای کے سفیر سیف محمد الزابی کو جلد آنے والے دنوں میں واپس تہران بھیجا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی واپسی 6 سال بعد ہورہی ہے جو یو اے ای کی جانب سے ایران سے بہتر تعلقات کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Advertisement

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ امارات کی ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کی کوششوں کا مقصد خطے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا حصول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اماراتی اورایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو پروان چڑھانے پر بات ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان 2016 میں تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے