قران کی بے حرمتی، متحدہ عرب امارات نے سویڈن کی سفیر کو طلب کرلیا

قران کی بے حرمتی، متحدہ عرب امارات نے سویڈن کی سفیر کو طلب کرلیا قران کی بے حرمتی، متحدہ عرب امارات نے سویڈن کی سفیر کو طلب کرلیا

قران کی بے حرمتی، متحدہ عرب امارات نے سویڈن کی سفیر کو طلب کرلیا

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)
قران کی بے حرمتی، متحدہ عرب امارات نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرلیا. متحدہ عرب امارات نے سویڈن میں مقدس قرآن کریم کی اھانت کے معاملے میں اس ملک سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔ جمعے کو سویڈن کے مرکزی شہر اریبرو میں انتہا پسند دھڑے کے ایک سیاسی رہنما نے قرآن کریم کو نذر آتش کر کے مسلمانوں کے احساسات کو ٹھیس پہنچائی تھی۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق، امارات کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تعاون کے شعبے کی ڈائرکٹر ریم الہاشمی نے ابو ظہبی میں سویڈن کی سفیر لیزلوٹ اینڈرسن کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اور انکے ملک میں قرآن کريم کی ہتک حرمت کے معاملے میں اپنے ملک کی ناراضگی سے باخبر کیا۔

Advertisement

ریم الہاشیم نے لیزلوٹ اینڈرسن سے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی دین کے مقدسات کی توہین کے خلاف اور اسے مسترد کرتا ہے۔ امارات کی اس عہدیدار نے دینی نماد اور مقدس مذہبی مقامات کے احترام اور کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز اقدام سے دور رہنے پر تاکید کی۔