یوکرین میں ٹریفک حادثے میں برطانوی میجر کی ہلاکت کی تصدیق

British Soldiers British Soldiers

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

برطانوی وزارت دفاع نے بتایا کہ انٹیلیجنس کور کے میجر پال ولکس یوکرین میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانیہ نے 12 ستمبر کو پیش آنے والے اس واقعے کی اطلاع پیر کو جاری کی۔ برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ میجر ولکس فرنٹ لائن سے دور ہلاک ہوئے۔ وہ 40 سال کے تھے۔ اپنے فوجی کیریئر کے دوران اس افسر کو افغانستان سمیت متعدد آپریشنل دوروں پر تعینات کیا گیا تھا۔