اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

برطانیہ امریکہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ سکتا ہے، مشیر روسی صدر

Nikolay Patrushev

برطانیہ امریکہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ سکتا ہے، مشیر روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی مشیر اور سلامتی کے اعلیٰ اہلکار نیکولائی پیٹروشیف نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ، امریکہ اور روس کے درمیان ممکنہ تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے جھوٹے حملے کا سہارا لینے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں پیٹروشیف نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو لندن، واشنگٹن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے میں دیر نہیں لگائے گا اور وائٹ ہاؤس کو اس ’اتحادی‘ کی حقیقت کا علم ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روس کی انٹیلی جنس سروس پہلے ہی الزام لگا چکی ہے کہ برطانوی خفیہ ادارے یوکرین کے خفیہ حملوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ روسی ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے سوویت دور کی ٹارپیڈوز حاصل کی ہیں جن کے ذریعے ایک جعلی حملے کے تحت بالٹک سمندر میں کسی امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، تاکہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان مفاہمت کے کسی بھی امکان کو سبوتاژ کیا جا سکے۔

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ نیٹو کی ایک پراکسی جنگ بن چکی ہے جس کا مقصد روس کو کمزور کرنا ہے۔ پوتن کے مشیروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر بائیڈن کی جگہ ٹرمپ کے آنے کے بعد برطانیہ، روس امریکہ مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، اور یہ تنازع ختم نہ ہونے دینے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکی و برطانوی اخباروں کی رپورٹس پہلے ہی ظاہر کر چکی ہیں کہ یوکرینی فوجی حکمت عملی کی منصوبہ بندی میں ان دونوں ملکوں کا پس پردہ کردار سرکاری سطح پر تسلیم شدہ بیانات سے کہیں زیادہ ہے۔

Share it :