روس حملہ نہ کرے تو نیٹو میں شمولیت سے انکار کرسکتے ہیں، یوکرین
کیف(صداۓ روس)
برطانیہ میں یوکرین کے سفیر Vadym Prystaiko کہتے ہیں کہ کیف روس کے ساتھ ایک بڑے تنازعے کو روکنے کی خاطر امریکہ کی قیادت میں نیٹو میں شامل ہونے کی اپنی خواہش ترک کر سکتا ہے، جبکہ یہ تسلیم کیا کہ ایسی تجویز ان کے ملک کے اصولی قانون کے خلاف ہوگی۔ بی بی سی ریڈیو 5 لائیو پروگرام میں اسٹیفن نولان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ کیا ان کا ملک جنگ سے بچنے کے لیے نیٹو میں شامل نہ ہونے پر غور کر سکتا ہے؟ جس پر پریسٹیکو نے جواب دیا آپ جانتے ہیں خاص طور پر اس طرح کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور بلیک میل کیا جا سکتا ہے اور ہمیں اس کی طرف دھکیل دیا گیا ہے. یہ ہی وجہ ہے کہ ہم اس تنازع کو کم کرنے کے لئے اس امکان پر غور کرسکتے ہیں.
تاہم پریسٹیکو نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ یوکرین اس وقت کسی بھی فوجی اتحاد کا حصہ نہیں ہے، جیسا کہ روس کی سرحد سے متصل کچھ دوسرے ممالک اس وقت مختلف فوجی بلاک میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ بحران فوجی تنازع میں بدل جاتا ہے تو کیف کو اس کشیدہ صورت حال کا تنہا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے مغربی ممالک یوکرین کو نیٹو فوجی اتحاد میں شامل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد یوکرینی سرحد پر نیٹو کی فوجی تنصیبات کی تعمیر ہے جس سے روس کی سلامتی کو خطرہ ہے.