اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!
یوکرین دنیا کے نقشے سے مٹ سکتا ہے، مغرب کو ماسکو کا انتباہ

یوکرین دنیا کے نقشے سے مٹ سکتا ہے، مغرب کو ماسکو کا انتباہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے جنوبی اوسیشیا پر جارجیا کے حملے کی 15 ویں برسی اور جنوبی اوسیشیا اور ابخازیہ کی آزادی کو روس کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے موقع پر ایک انتخابی ایڈ میں کہا کہ موجودہ تنازع کے نتیجے میں یوکرین دنیا کے نقشے سے ایک ریاست کے طور پر غائب ہوسکتا ہے۔ سابق روسی صدر نے کہا کہ یہ پہلے ہی واضح ہے کہ یہ تنازعہ کیسے ختم ہوگا: کیف کو ایک ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا جس طرح جارجیائی حملہ آوروں کو شکست ہی تھی۔ سوویت یونین کے کھنڈرات پر مصنوعی طور پر بنائی گئی ریاست یوکرین ممکنہ طور پر دنیا کے سیاسی نقشے سے غائب ہو جائے گی۔

دوسری جانب امریکہ کی رضامندی کے بعد بعض یورپی ممالک نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ آنالنا بائربوکو نے اس دن کو یوکرین اور یورپ کے لئے اچھا دن قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری میدویدیف نے جرمن وزیر خارجہ کے ان بیانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی حکام کو ایسے بچوں کے ساتھ تشبیہ دی ہے جو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

میدویدیف نے ٹیلی گرام پر نازی جرمنی کے مار گرائے جانے والے لڑاکا طیارے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ بچو! اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلنے کے دوران اپنے آپ سے غافل مت ہوجانا کیونکہ ممکن ہے وہ اچھا دن یورپ کا آخری اچھا دن ہو۔
یاد رہے یوکرین کے صدر ولادیمیر ‍زلنسکی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ہالینڈ سے بیالیس ایف سولہ طیاروں کے حصول کے بارے میں ایک معاہدہ ہوچکا ہے۔

Share it :
Translate »