تازہ ترین
یوکرین مذاکرات نہیں چاہتا، فوجی آپریشن جاری رہے گا، روس

یوکرین مذاکرات نہیں چاہتا، فوجی آپریشن جاری رہے گا، روس
ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کرے گا، کیونکہ کیف مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔ پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بارہا ایسے بیان دئیے ہیں کہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین ڈی فیکٹو اور ڈی جیور، مذاکرات نہیں کرنا چاہتا ہے. پیسکوف نے زور دے کر کہا کہ روس کے یوکرین میں اہداف خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھنے کے ذریعے ہی حاصل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کریملن کے ترجمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی چینی صدر شی جن پنگ سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین کے تصفیے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر آمادہ کرنے کی درخواست پر بھی تبصرہ کیا۔
پیسکوف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیف مذاکرات پر آمادہ نہیں ہے، لہٰذا ابھی کے لیے، ہمیں مذاکرات کا شروع ہونا نظر نہیں آرہا. انہوں نے مزید کہا کہ کریملن نے امن کے حصول کے لیے دس نکاتی منصوبے کے بارے میں زیلنسکی کے بیانات دیکھے ہیں، جو G20 سربراہی اجلاس میں بنایا گیا تھا۔
قبل ازیں یوکرائنی صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے جی 20 سربراہی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی روکنے کا وقت آ گیا ہے، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ کیف مینسک-3 معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔ واضح رہے 2015 میں طے پانے والے مینسک معاہدوں کا تصور دونباس میں تصفیہ کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ تاہم کیف نے تاخیر کی اور سالوں تک ان معاہدوں کو نافذ کرنے سے انکار کردیا۔
انٹرنیشنل
ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا