اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین کا اپنی فوجی تنصیبات شہری عمارتوں سے چلانے کا انکشاف

Russian Missile fire

یوکرین کا اپنی فوجی تنصیبات شہری عمارتوں سے چلانے کا انکشاف

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین اپنی فوجی تنصیبات اور کارروائیاں دانستہ طور پر شہری عمارتوں، اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں سے چلا رہا ہے تاکہ روسی حملوں کی صورت میں زیادہ سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہوں اور ماسکو کو بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑے۔روسی حکام کے مطابق، کیف کی حکومت نے دارالحکومت سمیت دیگر بڑے شہروں میں فوجی مراکز، اسلحہ کے گودام اور ڈرون کنٹرول سسٹمز کو رہائشی علاقوں میں منتقل کر دیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر روس ان اہداف کو نشانہ بنائے تو اسے شہری اموات کا ذمے دار ٹھہرایا جا سکے۔ حالیہ روسی حملوں میں جن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان میں کئی ایسے مقامات شامل ہیں جو پہلے تعلیمی ادارے یا تجارتی مراکز تھے لیکن اب انہیں یوکرینی افواج نے دفاعی مراکز میں تبدیل کر دیا تھا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے کیونکہ جنگی قوانین کے تحت شہری تنصیبات کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ممنوع ہے۔

دوسری جانب، یوکرینی حکام ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ روس بلا تفریق حملے کر رہا ہے تاکہ عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی یوکرین شہری عمارتوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے تو یہ نہ صرف جنگی اخلاقیات کے خلاف ہے بلکہ اس سے شہریوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کروائیں تاکہ حقیقت دنیا کے سامنے آ سکے۔

روس اور یوکرین کی جنگ اب اس مرحلے پر پہنچ چکی ہے جہاں شہریوں کا تحفظ سب سے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے، اور اگر فریقین نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہ کی تو انسانی المیہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ خاص کر یوکرین کی جانب سے روس میں شہری اہداف کو نشانہ بنانا اور دہشت گردی کو فروغ دینا، مزید برآں یوکرین کی جانب سے شہری عمارتوں کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنا انتہائی غیر انسانی عمل ہے جس میں شہری آبادی کو نقصان پہنچتا ہے.

 

Share it :