اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

خارکوف میں روسی پیشقدمی کو روکنے کیلئے یوکرین نے جنگلات میں آگ لگا دی

Russian truck

خارکوف میں روسی پیشقدمی کو روکنے کیلئے یوکرین نے جنگلات میں آگ لگا دی

ماسکو (صداۓ روس)
یوکرین کے فوجیوں نے خارکوف کے علاقے میں جنگلات اور کھیتی باڑی کی گئی زمین کو آگ لگا دی تاکہ روسی افواج کی پیش قدمی میں تاخیر ہو سکے، یہ بات خارکوف ریجن کی ملٹری سویلین انتظامیہ کے دفاع اور سلامتی کے نائب سربراہ یوگینی لیسنیاک نے ایک بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں ماحولیاتی تباہی کے حقیقی خطرے کا سامنا ہے جو یوکرین کی فوج کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ریکارڈ کیا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے روسی افواج کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے جنگلات اور زرعی زمینوں سمیت کھیتوں کو آگ لگا دی ہے۔

لیسنیاک کے مطابق جنگلات لائن آف فائٹ کے قریب رہنے والوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے کیونکہ وہ جنگی میدان میں زمین کو تباہ کرنے کی پالیسی کا استعمال کررہا ہے جس پر جنیوا کنونشن کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Share it :
Translate »