Connect with us

انٹرنیشنل

یوکرین جنگ یورپ کے لیے مہنگی ثابت ہوئی, نیٹو کا اعتراف

Published

on

یوکرین جنگ یورپ کے لیے مہنگی ثابت ہوئی, نیٹو کا اعتراف

یوکرین جنگ یورپ کے لیے مہنگی ثابت ہوئی, نیٹو کا اعتراف

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے لیے مغربی ممالک کی مالی اور فوجی مدد، یورپی شہریوں کے لیے مہنگی پڑی ہے اور اس براعظم کے عوام کو ایک مشکل وقت کا سامنا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس استولنبرگ نے جرمن اخبار “ولت آم زونتاگ” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خوراک اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا مطلب یورپی خاندانوں کے لیے مشکل وقت ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ اگر ہم یوکرین کو ہتھیار دیں تو مغرب مذاکرات کی میز پر اس ملک کی پوزیشن کو مضبوط کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس یوکرین کے خلاف “موسم سرما کو بطور ہتھیار” استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی روس اور یوکرین کی جنگ کی آگ کو مزید بھڑکانا چاہتے ہیں تاکہ اس طرح سے وہ روس کے خلاف ایک نیا محاذ کھول سکیں۔ تاہم روس نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اور نیٹو نے اس کے خلاف کارروائی سے ہاتھ نہ کھینچا تو روس ان کے خلاف سخت قدم اٹھائے گا۔

انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید

Published

on

غزہ: (صدائے روس)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک علاقے میں چھاپہ کار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 7 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جیریکو کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے علی الصبح چھاپہ مارا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کی اس جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں مسلح نوجوانوں نے 28 جنوری کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جن کی گرفتاری کے لیے آج جانے والی ٹیم پر بھی فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ دفاعی فائرنگ میں دو حملہ آوروں سمیت 7 افراد مارے گئے مارے جانے والے نوجوانوں کا تعلق حماس سے تھا اور وہ اس علاقے کے اہم عہدیدار تھے۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ایک اور علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 48 سالہ خاتون کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 43 ہوگئی جن میں 8 بچے شامل ہیں۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ