خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

یوکرین اپنی زمین قابضین کو نہیں دے گا، صدر زیلنسکی کا اعلان

Vladimir Zelensky

یوکرین اپنی زمین قابضین کو نہیں دے گا، صدر زیلنسکی کا اعلان

کیف (صداۓ روس)
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر روس-یوکرین تنازع کے کسی بھی ممکنہ حل کو امن کے خلاف سمجھا جائے گا، اور یوکرین کسی صورت اپنی زمین قابضین کے حوالے نہیں کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے، جس میں انہوں نے بتایا کہ 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات ہو گی، زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین امن کے ایک حقیقی اور پائیدار حل کے لیے تیار ہے، لیکن ایسا کوئی معاہدہ جو یوکرین کو شامل کیے بغیر کیا جائے، امن کے اصولوں کی خلاف ورزی ہو گا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر پوتن سے اپنی مجوزہ ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ اس سے قبل، وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روسی صدر پیوٹن نے امریکہ کو تجویز دی ہے کہ مشرقی یوکرین کے کچھ علاقوں کے بدلے جنگ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

شئیر کریں: ۔