اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین کا سیلیڈوو کے قریب حالات قابو سے باہر ہونے کا اعتراف

Ukrainian Soldiers

یوکرین کا سیلیڈوو کے قریب حالات قابو سے باہر ہونے کا اعتراف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے نیشنل گارڈ میں آپریشنل اسائنمنٹ کے یوکرین کی 15 ویں کارا داغ بریگیڈ کے ترجمان ویتالی میلووڈوف نے کہا کہ دونیسک پیپلز ریپبلک ڈی پی آر کے کیف کے زیر کنٹرول سیلڈوو قصبے کے قریب فرنٹ لائن پر یوکرائنی فوجیوں کے لیے صورتحال مزید خراب ہوگئی اور حالات قابو سے باہر ہورہے ہیں۔ یوکرینی فوج کے اس افسر نے کیف 24 ٹیلی ویژن کو بتایا کہ اب ہم روسی افواج کو سیلیڈوو قصبے کے جنوب اور شمال کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں جس سے وہ ہمارے یونٹوں کو گھیرلیں گے.

ویتالی میلووڈوف کے بقول روسی فوج نے یوکرینی فوج کی پوزیشنوں کو کمزور کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ ستمبر کے اواخر میں یوکرین کے عسکری ماہر کونسٹنٹین ماشووٹس نے کہا کہ یوکرین کی فوجیں جلد ہی سیلیڈوو کے ساتھ ساتھ دزرزہنسک اور یوگلیدار سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گی۔

Share it :
Translate »