اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین کی پارلیمنٹ نے نئے وزیرخارجہ کی منظوری دے دی

Andrey Sibiga as Ukraine's new foreign minister

یوکرین کی پارلیمنٹ نے نئے وزیرخارجہ کی منظوری دے دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کی پارلیمنٹ راڈا نے کابینہ میں بڑے ردوبدل کے بعد سابق وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کو ان کے نائب آندرے سیبیگا کی جگہ تعینات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کولیبا نے اس ہفتے کے اوائل میں اپنا استعفیٰ دے دیا کیونکہ حکومت کے نصف سے زیادہ سینئر ارکان میں رد و بدل کی گئی ہے.سیبیگا جنہیں ولادیمیر زیلنسکی نے ذاتی طور پر وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے تجویز کیا تھا، وہ 2024 سے کولیبا کے نائب کے طور پر کام کر رہے تھے اور اس سے قبل وہ 2021 سے 2024 تک یوکرائنی صدر کے دفتر کے نائب سربراہ کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل وہ 2016 سے 2021 تک ترکی میں یوکرین کے سفیر تھے۔ سیبیگا کی نامزدگی جمعرات کو باضابطہ طور پر رجسٹر کی گئی تھی اور اسی دن راڈا کی طرف سے ان کی تعیناتی منظور کی گئی تھی۔

Share it :
Translate »