Connect with us

تازہ ترین

روسی ایٹمی تنصیبات پر یوکرین کا دہشت گردانہ حملہ ناکام

Published

on

روسی ایٹمی تنصیبات پر یوکرین کا دہشت گردانہ حملہ ناکام

روسی ایٹمی تنصیبات پر یوکرین کا دہشت گردانہ حملہ ناکام

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی فیڈرل سیکورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ اس ادارے نے یوکرین کی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے روس کی ایٹمی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے اور دو روسی شہریوں کو اس سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے کہ جو یوکرین کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے روس کی ایٹمی تنصیبات میں دھماکہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

روس کی فیڈرل سیکورٹی کے ادارے کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کی خفیہ ایجنسیوں کے پروگرام کے مطابق روس کے ایٹمی بجلی گھروں پر دہشت گردانہ حملے کر کے روس کے اقتصاد اور اس کی پوزیشن اور ساکھ کو سنگین نقصان پہنچانا تھا اور ان حملوں سے ایٹمی ری ایکٹر بند ہو جاتے اور ایٹمی بجلی گھروں کے کام میں بھی خلل واقع ہوتا۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیا نے ایتھوپیا کے دارالحکومت آدیس آبابا میں ایک پریس کانفرنس میں بعض افریقی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ یوکرین کے بارے میں غیرجانبداری کو ترک کر دیں۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب جنوبی افریقہ کے صدر سیریل راما فوسا نے حال ہی میں کہا ہے کہ انھوں نے افریقی ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی ہے تاکہ انھیں جنگ یوکرین میں ثالثی کے لیے افریقی ملکوں کے امن وفد سے بات چیت پر راضی کر سکیں اور انھوں نے بھی اس وفد سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے بھی دعوی کیا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی دعوت، یوکرین پر روس کے فوجی حملے کا باعث بنی ہے۔

یوکرین نیٹو اور یورپی یونین میں شامل ہونے کا خواہش مند ہے لیکن نیٹو کے ارکان میں اس کی رکنیت کے مسئلے پر بہت زیادہ اختلاف پایا جاتا ہے۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو کریملن پر حالیہ ڈرون حملے کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔

اس سے قبل روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے ماسکو میں صدارتی محل پر یوکرین کے ڈرون حملے کو ناکام بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو اس حملے کو صدر ولادیمیر پوتن پر قاتلانہ حملہ تصور کرتا ہے اور وہ جوابی اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تازہ ترین

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

Published

on

By

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.

وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ