اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کورسک میں گھیرے یوکرینی فوجی ہتھیار ڈال دیں، روسی صدر

Putin

کورسک میں گھیرے یوکرینی فوجی ہتھیار ڈال دیں، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے ساتھ ایک آپریشنل میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کیف حکومت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورسک کے علاقے میں یوکرینی فوجیوں کو “زندہ چھوڑنے” کے مطالبے پر عمل درآمد کرنے کے لیے اپنی افواج کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دینا چاہیے۔ روسی رہنما نے کہا کہ امریکی صدر کی کال پر مؤثر طریقے سے عمل کرنے کے لیے یوکرین کی عسکری اور سیاسی قیادت کی جانب سے اس کے فوجی یونٹوں کو ہتھیار ڈالنے اور لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک حکم کی ضرورت ہے۔

یاد رہے اس سے ایک دن پہلے ٹرمپ نے صدر پوتن سے مطالبہ کیا کہ وہ ہزاروں یوکرینی فوجیوں کی زندگیوں کو بخش دیں جو مکمل طور پر روسی فوج سے گھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ ایک ہولناک قتل عام ہوگا، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا.

اس مطالبے کے جواب میں روسی صدر نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی درخواست سے آگاہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ روس اس پر غور کرنے کو تیار ہے۔ صدر نے کہا کہ اگر وہ ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو ہم انہیں بین الاقوامی قانون اور روسی قانونی اصولوں کے مطابق ان کی زندگیوں کی ضمانت دیں گے۔

Share it :
مفت مشورے اور وسائل اپنے ان باکس میں حاصل کریں، 10,000+ دیگر افراد کے ساتھ۔
Translate »