اسٹارمر کا پہلا دورہ ترکی، اردوان سے یورو فائٹر طیاروں پر بات چیت

Tayyip Erdogan Tayyip Erdogan

اسٹارمر کا پہلا دورہ ترکی، اردوان سے یورو فائٹر طیاروں پر بات چیت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر پیر کے روز انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے دوران 40 یورو فائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق معاملات پر گفتگو کریں گے۔ یہ ان کا وزیرِاعظم بننے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے، جو برطانیہ اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ ترکی ان جدید جنگی طیاروں کے حصول کے ذریعے اپنی فضائی طاقت کو مضبوط بنانے اور اسرائیل سمیت خطے کے دیگر ممالک کے برابر لانے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں گہرائی آنے سے نیٹو کے اندر تعاون کے نئے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹارمر کی حکومت اس سودے کو حتمی شکل دینے کے لیے برطانوی دفاعی صنعت کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے، جبکہ ترکی اپنی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے یورو فائٹر طیاروں کو ایک کلیدی اثاثہ سمجھتا ہے۔