اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

امریکا کا ایران پر حملہ: تین نیوکلیئر پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا

US Airforce

امریکا کا ایران پر حملہ: تین نیوکلیئر پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا

ماسکو( انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے تین نیوکلیئر تنصیبات پر کامیاب حملے مکمل کر لیے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جوہری سرگرمیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مفادات کو لاحق خطرات کے پیش نظر کی گئی۔

صدر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ یہ حملے نہایت کامیاب رہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مزید خطرات کو برداشت نہیں کرے گا اور اپنے اتحادیوں کا دفاع ہر قیمت پر کرے گا۔

ایران کی جانب سے فی الحال سرکاری سطح پر کوئی ردعمل جاری نہیں ہوا، تاہم تہران میں سائرن بجنے اور فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر اس کارروائی کے بعد شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ حملہ خطے میں کشیدگی کو نئی سطح پر لے جا سکتا ہے اور کسی بڑی جنگ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Share it :