اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

امریکہ کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ غیر قانونی اور ناقابل قبول، روس

Maria Zakharova

امریکہ کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ غیر قانونی اور ناقابل قبول، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کی جانب سے کسی بھی عسکری کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری انفراسٹرکچر پر حملہ “غیر قانونی اور ناقابل قبول” ہے، اور اس سے مشرقِ وسطیٰ یا پورے عالم میں “وسیع پیمانے پر ناقابلِ واپسی تابکاری اور انسانی بحران” جنم لے سکتا ہے.

مزید برآں روس نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے، ہم جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق حالات کو سیاسی اور سفارتی راستے پر واپس لانے کی کوششیں بڑھائی جائیں۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روس سمجھتا ہے کہ اس وقت مذاکرات کے ذریعے معقول معاہدہ ممکن ہے.

Share it :