امریکہ نے رومانیہ کے ساتھ ویزا فری پروگرام منسوخ کر دیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی محکمۂ داخلہ نےاعلان کیا کہ رومانیہ کے ساتھ ویزا فری پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، “سکیورٹی خدشات کے باوجود، بائیڈن انتظامیہ نے 9 جنوری 2025 کو رومانیہ کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ تاہم 25 مارچ 2025 کو DHS نے اس پروگرام کے تحت رومانیہ کی شمولیت معطل کر کے اس کا اسٹیٹس ریویو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق، نظرثانی کے مکمل ہونے کے بعد رومانیہ کا ویزا فری اسٹیٹس ختم کر دیا گیا ہے۔ تاہم، مستقبل میں اگر رومانیہ اہلیت کے معیار پر پورا اترا تو دوبارہ شمولیت پر غور کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب، 22 اپریل کو روسی اخبار “ازویستیا” نے اطلاع دی تھی کہ روس اور عمان نے اپنے شہریوں کے لیے ویزا کی باہمی چھوٹ کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں ہر دورے پر 30 دن تک بغیر ویزا کے قیام کر سکتے ہیں، تاہم سال بھر میں مجموعی قیام 90 دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ویزا فری سہولت مستقل سکونت، تعلیم یا ملازمت کے لیے داخلے پر لاگو نہیں ہو گی۔