اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

امریکہ کی کار ٹیرف پالیسی سے امریکیوں کیلئے کاریں مہنگی ہوجائیں گی

Cars

امریکہ کی کار ٹیرف پالیسی سے امریکیوں کیلئے کاریں مہنگی ہوجائیں گی

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب ٹیرف کا نیا ریٹ لاگو ہوگا جس کے نتیجے میں اگر گاڑیاں بنانے والے قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں تو مجھے اس کی کوئی پرواہ ہے. یاد رہے ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ نئے آٹو ٹیرف 3 اپریل سے لاگو ہوں گے، جب امریکہ میکسیکو، کینیڈا، جنوبی کوریا، جاپان اور جرمنی سے سینکڑوں بلین ڈالر مالیت کی درآمد شدہ کاروں اور آٹو پارٹس پر اضافی 25 فیصد ڈیوٹی وصول کرنا شروع کر دے گا، جب کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ درآمدی ٹیکس سے اگلے دو سالوں میں 600 بلین ڈالر سے 1 ٹریلین ڈالر کی آمدنی ہو سکتی ہے، یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشتوں اور کینیڈا نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

اگرچہ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ٹیرف نافذ ہونے کے بعد کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ٹرمپ نے ہفتے کے روز این بی سی کو بتایا کہ میں اس بات کی پرواہ نہیں کرسکتا کیونکہ اگر غیرملکی کاروں کی قیمتیں بڑھیں تو بہتر ہیں کے امریکہ کے شہری امریکی کاریں خریدیں گے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ نئے محصولات “امریکہ میں آزادی کے دن کے آغاز” کی نشان دہی کریں گے۔

Share it :
Translate »