Connect with us

تازہ ترین

یوکرین میں امریکی ہتھیار تباہ کئے اور آئندہ بھی کریں گے، روسی صدر

Published

on

یوکرین میں امریکی ہتھیار تباہ کئے اور آئندہ بھی کریں گے، روسی صدر

یوکرین میں امریکی ہتھیار تباہ کئے اور آئندہ بھی کریں گے، روسی صدر

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین کو غیر ملکی ڈرونز کی فراہمی بے معنی ہے کیونکہ روسی فضائی دفاعی نظام بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں پر حملہ کر رہا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں درجنوں امریکی ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس یوکرین میں ان ہتھیاروں کا آسانی سے مقابلہ کر رہا ہے اور روس پہلے ہی امریکہ کے فراہم کردہ درجنوں ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز قبل یوکرین کو جدید میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

پروگرام ماسکو کے لئے رپورٹر پاول زروبن کے ساتھ اپنے انٹرویو میں روسی سربراہ مملکت نے کیف کو غیر ملکی اسلحے کی ترسیل، خاص طور پر بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ روس ان تمام اہداف کو نشانہ بنائے گا. روسی صدر نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ یوکرین کو جو ہتھیار فراہم کئے جا رہے ہیں ان کی کئی اقسام ہیں۔ صدر پوتن کے مطابق روس کے پاس فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو کسی بھی حملے کو ناکام بنا دے گا. پوتن نے زور دیا ہمارے پاس ایسے نظام موجود ہیں جو کسی بھی حملے کو ناکام بنا سکتے ہیں، جن میں بک، ٹور اور پینٹسر ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں جو انتہائی موثر ہیں۔

تازہ ترین

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

Published

on

By

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.

وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ