مقبوضہ بیت المقدس میں موجود امریکی سفارتخانے نے اپنی مشن کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں نہ صرف اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہے، بلکہ مقبوضہ فلسطین میں موجود امریکی شہریوں کو انخلاء میں مدد فراہم کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مشن کو شدید حفاظتی خطرات لاحق ہیں، جس کے باعث تمام سرگرمیاں بند کی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال نے امریکی حکومت کی سفارتی کمزوری اور خطے میں بڑھتے ہوئے تنازع کے پیش نظر پیدا ہونے والے عدم استحکام کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران شدید کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال میں بگاڑ کے بعد کئی غیر ملکی سفارتی ادارے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔