امریکی افواج نے ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں کا دوسرا سلسلہ مکمل کرلیا

US aircraft carrier US aircraft carrier

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی دستوں نے ایران کے خلاف تازہ فضائی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق ان حملوں میں ایران کے تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل اور ڈرون ذخائر، بحری فوجی صلاحیتیں اور ساحلی علاقوں میں قائم فوجی لاجسٹک انفرااسٹرکچر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی فوج منگل کی رات بھی ایران میں 80 سے زائد اہداف پر حملے کر چکی ہے۔