خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

یوکرین تنازع پر امریکا کی جانب سے قابل قبول پیشکش، کریملن

Yury Ushakov

یوکرین تنازع پر امریکا کی جانب سے قابل قبول پیشکش، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے اعلیٰ مشیر یوری اوشاکوف نے انکشاف کیا ہے کہ روس کو یوکرین تنازع کے حل کے لیے امریکا کی طرف سے ایک “قابل قبول” پیشکش موصول ہوئی ہے، جو امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے حالیہ ماسکو دورے کے بعد سامنے آئی۔ جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں اوشاکوف نے بتایا کہ صدر ولادیمیر پوتن اور وٹکوف کے درمیان ملاقات میں امریکا کی جانب سے پیشکش دی گئی، جسے روس غور کے لیے تیار ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان بات کرنے کے لیے کئی اہم موضوعات موجود ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان کی تائید کرتے ہوئے اوشاکوف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ “ہمیں ابھی بہت سفر طے کرنا ہے، لیکن ہم آج امن کے قریب تر ہیں جتنا کل کبھی نہیں تھے۔” انہوں نے پوتن اور وٹکوف کی ملاقات کو “کاروباری اور تعمیری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکا کے تعلقات، یوکرین پر جاری کشیدگی کے برعکس، ایک بالکل مختلف اور باہمی مفید راستے پر چل سکتے ہیں۔

کریملن مشیر نے یہ بھی بتایا کہ صدر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آئندہ ہفتے ممکن ہے، جبکہ پوتن نے اس سربراہی اجلاس کے لیے متحدہ عرب امارات کو ممکنہ میزبان کے طور پر تجویز کیا ہے۔

شئیر کریں: ۔