ہومانٹرنیشنلامریکی ریاست پینسلوینیا کے دو سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے...

امریکی ریاست پینسلوینیا کے دو سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے پر سزا

امریکی ریاست پینسلوینیا کے دو سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا سنادی گئی۔

عدالت نے پینسلوینیا کے دو سابق جج جنہوں نے رشوت کے بدلے نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی اسکیم ترتیب دی تھی کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے سیکڑوں متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز کی رقم ادا کریں۔

رپورٹس کے مطابق مارک سیواریلا اور ایک اور سابق جج مائیکل کوناہن نے ایک اسکیم کے تحت نا بالغ بچوں کو رشوت کے عوض منافع کے لیےقائم جیلوں میں بھیجا اور 28 لاکھ ڈالرز کی ناجائز رقم وصول کی۔

اس کے علاوہ ان دونوں ججوں نے 8 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی سخت سزائیں سنائیں تھی، رپورٹس کے مطابق دونوں جج پہلے ہی برخاست ہیں۔

انٹرنیشنل