امریکی شہری بغیر دستاویزات کے بھارت-نیپال سرحد پر گرفتار

Indian police Indian police

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک امریکی شہری کو گرفتار کر لیا ہے جو مبینہ طور پر نیپال میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ شخص اپنے ساتھ کوئی درست سفری دستاویزات نہیں رکھتا تھا۔ جورڈن براؤن نامی اس 36 سالہ شخص کو 11 جولائی کو اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع میں سونولی سرحد کے قریب سرحدی سیکیورٹی فورس (ایس ایس بی) نے حراست میں لیا۔ اطلاعات کے مطابق جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم مقامی افراد کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق براؤن نے خود کو کیلیفورنیا کا رہائشی بتایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ اور اسپیشل فورسز میں خدمات انجام دی ہیں ۔ تفتیش کے دوران انہوں نے متنازعہ بیانات دیے ہیں، جن میں تھائی لینڈ میں پاسپورٹ کھونے اور سمندری راستے سے بھارت آنے کے دعوے شامل ہیں ۔ براؤن کے قبضے سے 31,460 روپے نقدی، دو موبائل فون، ایک چینی پاسپورٹ اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں ۔